اہم خبریںحالات حاضرہ

حروں کے پیشوا پیر پگارا سے گونر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات

حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا سے بدھ کی شب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راجہ ہاوس میں ملاقات کی اور عام انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا –

اس موقع پر گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ پاک فوج ہمارا قومی ادارہ اور فخر ہے اور یہی ادارہ وفاق اور ملک کے استحکام کی علامت ہے –

انہوں نے واضح کیا کہ 16 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ یہ احتجاج انتخابی دھاندلی کے خلاف ہے –

پیر پگارا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں کس طرح پیپلز پارٹی کو دھاندلی کی کھلی چھوٹ دی گئی یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں –

پیر پگارا نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہم پاک فوج کے ہیں ہمارا احتجاج صرف اور صرف انتخابی دھاندلی کے خلاف ہے جو ہمارا جمہوری اور قانونی حق ہے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button