Uncategorized

حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ

حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ
وزارت مذہبی امورنےکم درخواستوں کے خدشے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے وزارت مذہبی امورنےکم درخواستوں کے خدشے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل پیرسےشروع کی جائےگی، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 سے 9 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔

2025 میں نجی اسکیم کے تحت حج سے محروم رہ جانیوالے آئندہ برس حج پر جائیں گے، معاملات طے

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی 11 سے 16اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کے لیے موقع رجسٹرڈ عازمین کو دیا جائے گا، 38 سے 42 روزہ حج کے لیے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ 20 سے 25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button