اہم خبریں
سکردو کے لوگوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ
سکردو کے عوام کے ساتھ 8 کروڑ روپے کا فراڈہونے کا انکشاف ہوا ہے، لاہور کے فراڈیا گروپ مقامی نوجوان منظور مہدی آبادی کے ذریعے 35 فیصد منافع پر لوگوں سے 8 کروڑ لے کر فرار ہو گیا، لاہور کی ٹیم کے فرار ہونے کے بعد منظور بھی سکردو سے بیرون ملک بھاگ چکا ہے جبکہ لوگوں کو دیئے ہوئے چیکس بونس ہونے کے بعد متاثرین نے سٹی تھانے میں درخواست دے دی ہے، منظور مھدی آبادی نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو اور لوکل گورنمنٹ کا ملازم ہے لاہوری فراڈیوں کے ہاتھوں لوٹنے کے بعد منظور خود بھی فرار ہوکر اب دوبئی پہنچ چکا ہے۔
بشکریہ: نثار عباس