اہم خبریں
بریگیڈیئر میرباز خان و دیگر نے حافظ کو مبارکباد دی اور ان میں ان تحائف بھی تقسیم کئے

بریگیڈیئر میرباز خان و دیگر نے حافظ کو مبارکباد دی اور ان میں ان تحائف بھی تقسیم کئے ,
مقررین نے کہا کہ حفاظ کرام اس اعتبار سے قابل مبارک باد ہیں کہ انہوں نے پوری محنت اور لگن کے ساتھ قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کیا ان کے والدین نے انہیں قرآن کریم کے حفظ کیلئے مدرسہ میں بھیجا اور ان کی جدائی کو برداشت کیا اور اساتذہ کرام نے محنت اور جد و جہد کے ساتھ ان کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری اٹھائی اس لئے سب لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں ,
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم سے وابستگی ہی ایمان والوں کے تما مسائل کا حل ہے آپ نے لوگوں سے قرآن کریم کا فہم پیدا کرنے اور اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دینے کی اپیل کی آپ نے لوگوں کو اپنے اندر صبر و تحمل پیدا کرنے افسردگی اور قنوطیت کی نفسیات سے نکلنے اور اپنے اندر اسلامی اخوف و محبت پیدا کرنے کی بھی ترغیب دی