اہم خبریںصحت و تعلیمگلگت بلتستان
اٹزم اور انٹیگریٹڈ لرننگ کانفرنس کا انعقاد

پاک ارمی کے زیر اہتمام سکردو پبلک سکول میں اٹزم اور انٹیگریٹڈ لرننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل تھے
کانفرنس میں آٹیسٹیک بچوں کے والدین ، علاقے کے معززین اور پورے بلتستان سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس میں زوم کے ذریعے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان بھر سے ائے ہوئے اٹزم کے ایکسپرٹس نے لوگوں کو اٹزم کے بارے میں لوگوں کو اگاہی فراہم کی۔
آٹیسٹیک بچوں کے والدین نے پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی بی میں پاک ارمی نے اٹسٹک بچوں کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔پاک ارمی کے ان اقدامات کی وجہ سے ان بچوں کے لیے تعلیم کا حصول اور علاج ممکن ہو سکا ہے۔